فوٹوبشکریہ فیس بک

مریم اورنگزیب احتساب عدالت سے رکشہ میں بیٹھ کر واپس روانہ ہوئیں
16 اکتوبر 2018 (14:03) 2018-10-16

لاہور: بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے، کل تک پروٹوکول کے مزے لینے والوں کو آج رکشہ کی سوار کرنا پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی ہوئی تو ان سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی احتساب عدالت پہنچیں۔

پارٹی صدر سے ملاقات کے بعد مریم اورنگزیب اپنے وکیل کے ہمراہ رکشہ میں بیٹھ کر گھر واپس روانہ ہوئیں۔ اس منظر کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے کہ کل تک جو سیاسی رہنما پروٹوکول کے مزے لوٹتے تھے وہ آج عام سے رکشے پر سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا جس کے بعد انہیں دوبارہ نیب آفس پہنچا دیا گیا۔


ای پیپر