PMIK,global epidemic,Pakistan Schools,
16 نومبر 2020 (18:03) 2020-11-16

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اہم ترین اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے کہا پوری دنیا میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے، امریکا،انگلینڈ اور دوسرے ممالک میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،10 روز کے دوران پاکستان میں کورونا کیسز 4 گنا بڑھ چکے ہیں،انہوں نے کہاابھی فی الحال سکولز کالجز یونیورسٹیاں بند کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ،اگلے ہفتے اس سلسلے میں اہم فیصلہ کرینگے ۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا اجلاس میں بڑھتے ہوئے کورنا کیسز کا جائزہ لیا گیا،کورونا کے دوران پاکستان پر اللہ پاک کا خاص کرم رہا،پاکستان کی نسبت بھارت اور ایران میں حالات زیادہ خراب ہیں،لیکن10 روز کے دوران پاکستان میں کورونا کیسز 4 گنا بڑھ چکے ہیں،اگر احتیاط نہ کی تو پاکستان کے اسپتالوں کے حالات انتہائی  خراب ہوں گے،احتیاط نہ کی تو اسپتالوں پر دباؤ مزید بڑھے گا، عوام مزید پریشانی کا شکار ہوں گے۔

وزیر اعظم نے عالمی وبا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا یہ وقت احتیاط کرنے کا ہے، اگر احتیاط کریں گے تو اس مرض کو روکیں گے،ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، پبلک میں جانے سے پہلے ماسک پہنیں،کورونا کا مرض پھیلنا تو ہے ہمیں اسے کم سے کم کرنا ہے، کورونا سے بچنے کا آسان طریقہ صرف ماسک کا استعمال ہے،کورونا سے بچنے کا آسان طریقہ صرف ماسک کا استعمال ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا احتیاط نہ کرنے سے ماہ جون والے حالات کا بن سکتے ہیں ،آج کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں،عمران خان نے کہا بتایاجا رہا ہے کورونا نے خود کو تبدیل کرلیا ہے اور تیزی سے پھیل رہا ہے،عوام ایسی جگہوں پر جانے سے گریز کریں جہاں ہجوم ہو،عوام کھلے مقامات یا پبلک مقامات پر خود بھی مجمع لگانے سے گریز کریں،جہاں عوام اکٹھے ہوں وہاں کورونا تیزی سے پھیلتا ہے،کورونا سے روزانہ اموات 7 سے بڑھ  کر 10 سے زائد ہوچکی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کرونا اس وقت دوسرے ممالک کی نسبت کم سپیڈ سے بڑ ھ رہا ہے لیکن روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے کیسز کی وجہ سے جلسے اور جلوسوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے،جلسے جلوسوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے،شادی ہالز میں بھی کورونا کی ٹیسٹنگ سے معلوم ہوا کورونا تیزی سے پھیلاہے ،اس وقت شادی ہالز میں بھی 300 سے زائد لوگوں  کے مجمع کی اجازت نہیںہے ،شادی ہالز میں لوگ جب آئیں تو احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کھلے مقامات پر شادی بیاہ کی تقریبات میں  300 افراد سے زیادہ شریک نہ ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہو ئے کہا ٹرک اڈوں یا پبلک مقامات پر لوگ جمع ہونے سے احتیاط کریں،اسکولز کے حوالے سے ایک ہفتہ مزید دیکھ رہے ہیں،اگر اسکولز میں کورونا پھیلا تو سردیوں کی چھٹیاں زیادہ دیدیں گے،گرمیوں میں اسکولز کی چھٹیاں ایک ماہ تک دی جائیں گی،اس حوالے سے فیصلہ اگلے ہفتے کیا جائے گا۔


ای پیپر