Bushra Ansari,Meera Ansari,big decision
16 نومبر 2020 (22:17) 2020-11-16

کراچی :  پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کر لیا ،بشریٰ انصاری کی بیٹی نے شادی کا اعلان کر دیا ۔

بشری انصاری کی بیٹی میرا انصاری کی یہ دوسری شادی ہے ،میرا انصاری نے اپنی شادی سے متعلق خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کی ،جس کے بعد صارفین کی ایک لمبی تعداد نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔

میرا انصاری نے شادی کی خبر دیتے ہوئے اپنے موجودہ شوہر کیساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی قرآن کریم کی ایک آیت کا ترجمہ لکھا’’بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے‘‘۔اپنے موجودہ شوہر کی تصویر کیساتھ انہوںنے اپنے سابقہ شوہر سے ہونے والے بچوں کی تصویر بھی شیئر کی ۔


ای پیپر