Fans fire up at a photo shoot of Saira Yusuf in an inappropriate outfit
16 نومبر 2020 (13:48) 2020-11-16

کراچی:اداکارہ سائرہ شہروز کے شہریار منور کے ساتھ بے باک اور نامناسب لباس میں فوٹو شوٹ نے ان کے مداحوں کو آگ بگولہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بہروز سبزواری کی سابقہ بہو اور شہروز سبزواری سے رشتہ ختم ہونے کے بعد سائرہ شہروز سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور ان کی ایکٹویز کو مداحوں کو جانب سے خوب سراہا جاتا ہے ،مگر گزشتہ روز اداکارہ کا ایسا فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا کہ مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ سے ناراض ہوگئے۔

دراصل جن تصاویر پر مداحوں کی جانب سے اعتراض اور غصے کا اظہار کیا گیا وہ سائرہ اور شہریار منور نے ایک میگزین کیلئے بنوائی تھیں اور ان تصاویر کو شہریا ر منور نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیں جبکہ سائرہ یوسف نے زیادہ تصویریں اپنے مداحوں کیلئے شیئر نہیں کیں۔ تاہم اس فوٹو شوٹ پر لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصرے کئے جارہے ہیں۔

سویٹ گرل نامی انسٹا ہینڈل کی جانب سے لکھا گیا کہ ’یہ کیسی واہیات شوٹنگ ہے‘۔

سعدیہ شاہد نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ زیادہ ہی نہیں ہوگیا‘۔

نادیہ قریشی نے تو شادی کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ دونوں کو شادی کرلینی چاہیے‘۔

ایک اور خاتون نے لکھا کہ ’جب ہم ایسی بیہودگی کو پروموٹ کرینگے تو ان کو اور بھی حوصلہ ملے گا،مہربانی کرکے ان کی تعریف کرنا چھوڑ دیں اور ایسا کرکے ہمارے معاشرے کی تذلیل نہ کریں‘۔

یاد رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے درمیان رواں برس فروری کے مہینے میں طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد شہروز سبزواری نے سادگی سے ماڈل و اداکارہ صدف کنول کے ساتھ شادی کرلی تھی۔


ای پیپر