نواز شریف کب واپس آئینگے؟شہباز شریف کی میڈیا سے اہم گفتگو
16 نومبر 2019 (20:35) 2019-11-16

لاہور: پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے نواز شریف کو علاج کےلئے بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت ملنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا علاج اور بیماری کی تشخیص جو فوری ہونا چاہیے تھی اس میں حکومت کی پیدا کردہ آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی ہے۔

عدالت نے حکومت کی جانب سے عائد ساڑھے 7ارب کے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط بھی مستر دکر دی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے فیصلے کے بعد عدالت کے احاطے میں جمع کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عدالت عالیہ نے اربوں روپے کے ضمانتی بانڈ کی حکومتی شرط کو نامنظور کرتے ہوئے نواز شریف کو فی الفور بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔عوام کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں ، میر ی والدہ کی دعائیں اللہ تعالیٰ نے منظور فرمائی ہیں ۔

پوری قوم کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جنہوں نے نواز شریف کے لیے دعائیں کی تھیں۔ میں وکلاءکی ٹیم کا مشکور ہوں ، میں عدالت عالیہ کا مشکور ہوں جس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا علاج اور بیماری کی تشخیص جو فوری ہونا چاہیے تھی اس میں حکومت کی پیدا کردہ آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی ہے۔اللہ تعالی نواز شریف کے سفر کو مبارک کرے اور نواز شریف جلد صحتیاب ہوکر وطن واپس آئیں۔


ای پیپر