وفاقی کابینہ میں ردو بدل ۔۔۔ اہم خبر بھی آگئی
16 نومبر 2019 (18:24) 2019-11-16

اسلام آباد:نواز شریف کے بیرون ملک جانے ،مہنگائی کے سونامی اور جے یو آئی ایف کے دھرنے کے بعد کی صورتحال پر جائزہ لینے کیلئے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہو ا۔جس میں عمران خان نے پرانے وزراءکو فارغ کرنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں عمران خان نے بڑھتی مہنگائی اور ملک کی حالیہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں معیشت، پارلیمانی امور اور مہنگائی سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا گیا ۔


ای پیپر