ایک اور بھارتی لڑاکا طیارہ مگ 29بتاہ
16 نومبر 2019 (18:12) 2019-11-16

نئی دہلی :بھارتی بحریہ کا لڑاکا طیارہ مگ 29 کے مبینہ طور پر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تربیتی مشن پر تھا اور گوا سے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی بحریہ کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ تربیتی مشن کے دوران مگ 29 کے لڑاکا طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی تھی۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ دبولیم میں آئی این ایس ہنسہ سے پرواز کے بعد انجن میں آگ لگی اور وہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم کیپٹن ایم شیوکند اور لیفٹیننٹ سی ڈی آر دیپک یادیو طیارے سے بروقت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انجن میں خرابی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں کی جا سکی تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق طیارہ پرندے سے ٹکرایا تھا۔بحریہ کے ذرائع نے تصدیق کی کہ طیارہ تربیتی پائلٹ اڑا رہے تھے اور مگ 29 کے ایک کھلے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔


ای پیپر