نواز شریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
16 نومبر 2019 (17:54) 2019-11-16

لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف غیر مشروط بیرون ملک جانے کی اجاز ت دیدی ،ابتدائی طورپر نواز شریف کو 4ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجاز ت دی گئی ہے ،عدالت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے اپنے نئے ڈرافٹ میں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے 4 ہفتے کا وقت دینے کی تجویز دی ہے،شہباز شریف اور وفاق کے وکلاءدوبارہ کمرہ عدالت میں پہنچے تو عدالتی عملے نے عدالت کا تجویز کردہ ڈرافٹ وفاق اور شہباز شریف کے وکلاءکو دے دیا ہے۔

فریقین کے وکلاءڈرافٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، مجوزہ ڈرافٹ کے متن کے مطابق عدالت نے نئے بیان حلفی میں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے4 ہفتے کا وقت دیا ہے،ڈرافٹ کے مطابق نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو اس مدت میں توسیع ہوسکتی ہے، حکومتی نمائندہ سفارتخانے کے ذریعے نواز شریف سے رابطہ کرسکے گا۔


ای پیپر