نوازشریف کے بیرون ملک جانے کا معاملہ ،عدالت سے بڑی خبر آگئی
16 نومبر 2019 (17:41) 2019-11-16

لاہور ہائیکورٹ دونوں فریقین کیلئے نیا ڈرافٹ پیش کرتے ہوئے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ۔

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے نئے ڈرافٹ میں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے 4 ہفتے کا وقت دینے کی تجویز دی ہے،شہباز شریف اور وفاق کے وکلاءدوبارہ کمرہ عدالت میں پہنچے تو عدالتی عملے نے عدالت کا تجویز کردہ ڈرافٹ وفاق اور شہباز شریف کے وکلاءکو دے دیا ہے۔

فریقین کے وکلاءڈرافٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، مجوزہ ڈرافٹ کے متن کے مطابق عدالت نے نئے بیان حلفی میں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے4 ہفتے کا وقت دیا ہے،ڈرافٹ کے مطابق نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو اس مدت میں توسیع ہوسکتی ہے، حکومتی نمائندہ سفارتخانے کے ذریعے نواز شریف سے رابطہ کرسکے گا۔


ای پیپر