مسئلہ کشمیر پر صدر پاکستان عارف علوی کا اہم بیان
16 نومبر 2019 (17:07) 2019-11-16

کراچی: صدرمملکت ڈاکٹرعار ف علوی نے کہا ہے کہ اب اصولوں اور انصاف پر دنیا میں فیصلے نہیں ہوتے دنیا پہلے بھی طاقت پر فیصلے کرتی تھی سرمایہ دارانہ سوچ نے دنیا پر قبضہ کر لیا ہے۔

ہفتہ کو گورنر ہاوس کراچی میں جوش ملیح آبادی میموریل کمیٹی کے تحت تقریب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف ادیبہ ڈاکٹر عالیہ امام کی کتاب کی رونمائی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سرمایہ دارانہ سوچ نے دنیا پر قبضہ کرلیا ہے بائیں بازو کی سوچ کا ولولہ ختم ہوگیاہے۔ قوموں اور انسانوں کے لیے انٹرنیٹ کے ذریعے بہت سنگین خطرہ ہے۔ انٹرنیٹ کا ہتھیار ذہنوں پرحاوی ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ اب اصولوں اور انصاف پر دنیا میں فیصلے نہیں ہوتے دنیا پہلے بھی طاقت پر فیصلے کرتی تھی کشمیر کا مسئلہ 70سال سے پڑا ہواہے ہم جیسے کمزور انصاف کا ترازو لیے پھرتے ہیں۔ عارف علوی نے مزید کہا کہ اب اصولوں اور انصاف پر دنیا میں فیصلے نہیں ہوتے۔ دنیا پہلے بھی طاقت پر فیصلے کرتی تھی میں اب مایوس ہو گیا ہوں۔


ای پیپر