اسحاق ڈار کا اپنے تما م بنک اکاﺅنٹس بارے موقف سامنے آگیا
16 نومبر 2018 (23:26) 2018-11-16

لندن:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میرے مزید درجنوں اکا ﺅنٹس کا ذکر سراسر جھوٹااور بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے،میرے ے بینک اکاﺅنٹس میں تمام رقم فلاحی اداروں ہجویری ٹرسٹ وہجویری فاﺅنڈیشن کی ملکیت ہے.

ان اداروں سے سالانہ ہزاروں لوگ راشن، طبی امداد اور تعلیمی وظائف لے رہے ہیں ، اس وقت ان کی زیرِ کفالت 100 یتیم بچے ہیں ،یہ حقیقت تحریری طور پر بھی چند سال پہلے ریکارڈ پر لا چکا ہوں، موجودہ حکومت نے یتیموں اور مستحقین کے 36 کروڑ کی امانت پنجاب حکومت کو منتقل کر کے اللہ سے جنگ مول لی ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں اسحاق ڈار نے کہاکہ وہ کئی بار بتا چکے ہیں کہ میرے بینک اکاﺅنٹس میں تمام رقم فلاحی اداروں ہجویری ٹرسٹ و حہویری فانڈیشن کی ملکیت ہے، ان اداروں سے سالانہ ہزاروں لوگ راشن، طبی امداد اور تعلیمی وظائف لے رہے ہیں اور اس وقت ان کی زیرِ کفالت 100 یتیم بچے ہیں۔

یہ حقیقت تحریری طور پر بھی چند سال پہلے ریکارڈ پر لا چکا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ادارے چندہ اکٹھا نہیں کرتے بلکہ 15 سال سے خالصتا میرے عطیات پر چل رہے ہیں اور دوسرے فلاحی کاموں کے علاوہ اب تک 250 یتیم بچوں کو اپنے پیروں پر الحمدللہ کھڑا کرچکا ہوں، یہ اللہ کے لئے کئے کام ہمارے ساتھ ہوئی نا انصافیوں کی وجہ سے منظرِ عام پر آئے ورنہ 15 سال کبھی ان کا ذکر تک نہیں کیا۔

یتیموں اور مستحقین کے 36 کروڑ کی امانت پنجاب حکومت کو منتقل کر کے انہوں نے اللہ سے جنگ مول لی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ اب اللہ جانے اور یہ لوگ! اور بعض میڈیا پر نشر کردہ خبروں میں میرے جو مزید درجنوں اکا ﺅنٹس کا ذکر ہے وہ سراسر جھوٹااور بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے۔ ہم کریں بات دلیلوں سے تو رد ہوتی ہے،اس کے ہونٹوں کی خاموشی بھی سند ہوتی ہے۔


ای پیپر