کراچی میں دھماکہ ،2افراد ہلاک متعدد افراد زخمی
16 نومبر 2018 (23:07) 2018-11-16

کراچی : قائد آباد میں دھماکے سے سات افراد زخمی ہوگئے،پولیس چیف کے مطابق دھما کہ قائدآباد میں ایک پل کے نیچے رکھے ہوئے تھیلے میں    ہوا جس میں اب تک کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق دو افراد ہلاک اور  متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سر چ آپریشن شروع کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی ہے،دھماکے کی نوعیت اتنی شدید تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے ۔ایس پی ملیر کے مطابق اب تک 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔

سید مراد علی شاہ نے قائدآباد میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہےاور زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے بتایا  کہ واقعہ کریکردھماکےسے مماثلت رکھتا ہے تاہم دھماکےکی نوعیت کاحتمی تعین بم ڈسپوزل اسکوڈ ہی کرے گا،دھماکے کی جگہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں پہنچ گئی۔ دونوں ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔


ای پیپر