نجم سیٹھی کا پی سی بی کیخلاف ایک اور لیگل نوٹس
16 نومبر 2018 (18:21) 2018-11-16

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے لیگل نوٹس پرپی سی بی کے جواب کو مسترد کردیا اورایک اور لیگل نوٹس بھیج دیا۔ نجم سیٹھی کی جانب سے ایک قانونی فرم کے ذریعے بجھوائے جانے والے نوٹس بھجوائے گئے۔

نوٹس میں سی بی کی طرف سے 9نومبر کو بھجوائے جانے والے جواب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بورڈ نے 20اگست تک شفافیت اور احتساب کی کوئی پالیسی ہی نہیں بنائی تھی، جس کے تحت بورڈ عہدیداروں کے اخراجات کی تفصیلات ویب سائٹ پرجاری کی جاتیں، نہ ہی اس اقدام کے لیے بورڈ آف گورنرز سے منظوری لی گئی، اخراجات اس وقت چیئرمین پی سی بی نے کیے نجم سیٹھی نے ذاتی حیثیت میں نہیں۔

تفصیلات جاری کرنے کا مقصد شہرت داغدار کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ نوٹس میں نجم سیٹھی کی جانب سے ایک بار پھر نئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے لئے فرنشڈ گھر کی خریداری کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔


ای پیپر