نیب کی حمزہ اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
16 نومبر 2018 (17:56) 2018-11-16

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی، دونوں بھائیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف غیر قانونی پل اور 56 کمپنیوں سے مبینہ تعلق کی تحقیقات جاری ہیں جس کی بنا پر نیب نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔نیب ترجمان کے مطابق دونوں بھائیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی بھی تحقیقات کررہا ہے اور انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے جب کہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاسنگ کیس ان کے والد شہبازشریف کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔اس سے قبل نیب کی جا نب سے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شر یف اور خوا جہ سعد رفیق کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفا رش کر رکھی ہے۔


ای پیپر