خورشید شاہ نے عمران خان کو ہٹلر قرار دیدیا
16 نومبر 2018 (17:43) 2018-11-16

سکھر :وزیر اعظم عمران خان کو یوٹرن کا بیان دینا مہنگا پڑگیا ،پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے عمران خان کو ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہٹلر بھی ڈکٹیٹر تھا اور عمران نے اس کی مثال دے کر ثابت کیا کہ وہ بھی ہٹلر ہے ۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن سے متعلق بیان پر رد عمل میں کہا کہ ہٹلر بھی ڈکٹیٹر تھا اور عمران نے اس کی مثال دے کر ثابت کیا کہ وہ بھی ہٹلر ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان خود ہٹلر ہیں لیکن یوٹرن لے کر نقصان سے بچنا چاہتے ہیں، وہ یوٹرن لینے کے بیان سے کیا تاثر دینا چاہتے ہیں۔


ای پیپر