فواد چوہدری کی سینٹ میں پابندی پر وزیر اعظم کی اہم فون کال
16 نومبر 2018 (16:47) 2018-11-16

اسلام آباد : وزیر اطلاعات و نشریات فواد احمد چوہدری کے سینیٹ اجلاس میں پابندی کے معاملہ پر وزیراعظم عمران اور چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، دونوں کے درمیان معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق ہوا ۔ وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کا معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کو ایوان چلانے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

چیئرمین سینیٹ اور وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ وزیر دفاع پرویز خان خٹک کی وساطت سے ہوا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ نے فواد چوہدری کے سینیٹ اجلاس میں شرکت پر پابندی لگانے کے معاملہ پر گفتگو کی ۔ وزیراعظم نے اس پابندی پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر اطلاعات کے جارحانہ رویہ سے ایوان چلانے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

ان کا فواد چوہدری سے کوئی ذاتی تنازعہ نہیں ۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ ایوان چلانے میں چیئرمین سینیٹ کو مکمل تعاون یقین دہانی کرواتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر اتفاق کیا کہ آئندہ ایوان کی کارروائی افہام و تفہیم سے چلائی جائے گی۔


ای پیپر