Farrukh Habib, Kashmir, Imran Khan, Maryam Nawaz
16 May 2021 (22:56) 2021-05-16

لاہور: وزیرمملکت فرخ حبیب کا مریم نواز کی تقریر پر ری ایکشن ، کہتے ہیں ان لوگوں کے بیانات ملکی اداروں کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں ۔

اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ وزیراعظم نے جس طرح اٹھایا ہے وہ کوئی اور نہ اٹھا سکا ، ان کے دور میں مودی ان کے گھر میں شادیوں میں آتا تھا ، وزیراعظم عمران خان نے یو این میں کشمیر کا مقدمہ لڑا ۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ غداری کے الزامات کئی سال سے سنتے آرہے ہیں ، سچ کہنا غداری ہے تو بار بار غداری کریں گے ، وقت بدل رہا ہے لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے ، عوام جان گئی ہے کہ آئین کو ماننے والے اور نہ ماننے والے کون ہیں ۔

انہوں نے کہا غدار ہم نہیں بلکہ غدار وہ ہیں جنہوں نے کشمیر کا سودا کیا ، غدار وہ ہے جو عوام کو ایک کلو چینی کے لیے لائن پر لگا دے ، غدار وہ ہیں جن کے دورے حکومت میں سفارت خانے اچھا کام نہیں کر رہے ۔

مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف سلیکٹڈ تھے نہ ہی کسی کے کندھے استعمال کر کے وزیر اعظم بنے تھے ۔ نواز شریف اگر غدار ہوتا تو ملک کے کونے کونے سے اُن کے حق میں فیصلہ نہ آتا ، جس کو چور اور ڈاکو کہا آج اس کا بیانیہ ملک کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے ۔


ای پیپر