Gaza, attack, Israel, UN secretary general, António Guterres
16 May 2021 (22:23) 2021-05-16

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو پورے خطے میں حالات بے قابو ہوسکتے ہیں ۔

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں تمام ممالک نے اسرائیلی بمباری پر اظہار تشویش کیا ۔

دوسری جانب اوآئی سی اجلاس میں فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف بالآخر قرارداد منظور کر لی گئی ، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر اسرائیل فلسطین میں جاری مظالم بند کرے ، عالم اسلام اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں ۔

قرارداد کے متن میں واضح طورپر کہا گیا کہ فلسطین میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار اسرائیل ہے ، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل فلسطین میں جاری خلاف ورزیاں فوری بند کرے، اوآئی سی کی طرف منظور کی گئی قرارداد میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر اسرائیلی حملے بند کروائے جائیں ۔

قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ،اسرائیل مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے سے باز رہے ،اسرائیل کے اس طرح کے اقدامات سے تشدد کو مزید ہوا ملتی ہے جس سے حالات کشیدہ ہوتے رہینگے  جو ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے توسیعی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، سلامتی کونسل فوری طور پر اسرائیلی حملے بند کرائے، اسرائیل فلسطین میں مقدس مقامات کی بے حرمتی فوری بند کرے۔


ای پیپر