Marryam Nawaz PMLN,Javed Latif,PDM,Nawaz Sharif,Shahbaz Sharif,
16 May 2021 (19:32) 2021-05-16

شیخوپورہ :ـپاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صد رمریم نواز نےکہا  غداری کےالزامات کئی سال سے سنتےآرہےہیں، سچ کہناغداری ہے توباربارغداری کریں گے،وقت بدل رہاہے لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے،عوام جان گئی ہے کہ آئین کو ماننے والے اور نہ ماننے والے کون ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے شیخو پورہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا غداری کے فتوے لگانے والے سن لیں اب عوام نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے ،غداری کے الزامات کئی سالوں سے سنتے آ رہے ہیں ،ہاں اگر سچ بولنا غدار ی ہے تو یہ ایسی غداری باربار کرتے رہینگے ،انہوں نے کہا غدار ہم نہیں بلکہ غدار وہ ہیں جنہوں نے کشمیر کا سودا کیا ،غدار وہ ہے جو عوام کوایک کلو چینی کے لیے لائن پر لگا دے،غدار وہ ہیں جن کے دورے حکومت میں سفارت خانے اچھا کام نہیں کر رہے ۔

مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف سلیکٹڈ تھے نہ ہی کسی کے کندھے استعمال کر کے وزیر اعظم بنے تھے ، بعض افراد نوازشریف اوربعض ن لیگ میں اداروں پرانگلی اٹھانے والے غدار ہیں،نواز شریف اگر غدار ہوتا تو ملک کے کونے کونے سے اُن کے حق میں فیصلہ نہ آتا ،جس کوچور اور ڈاکو کہا آج اس کا بیانیہ ملک کے کونے کونےمیں پھیل چکا ہے۔

انہوں نے کہا عوام جان گئی ہے کہ آئین کو ماننے والے اور نہ ماننے والے کون ہیں،دھونس دھاندلی کے ذریعے میڈیا کو کنٹرول کرنےکی کوشش کرنےوالا غدار ہے،حکومت کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے،  ملک کے حالات   صرف نوازشریف ٹھیک کر سکتے ہیں،نالائق حکومت کی وجہ سے  ملک میں مہنگائی ہے۔

مریم نواز نے کہا میں ہر اُس شخص کیساتھ ہو ں جو نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑا ہے ،یہ ایسی نالائق حکومت ہے جس میں پرویز مشرف کو واپس لانے کی ہمت نہیں ،آج گولڈ سمتھ کی انتخابی مہم چلانے والے کس منہ سے فلسطینیوں کی بات کر رہے ہیں ۔


ای پیپر