Bilawal Zardari, ambitions, national politics, statements, provincial bigotry, Asad Umar
16 May 2021 (17:43) 2021-05-16

اسلام آباد: بلاول بھٹو کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا بلاول زرداری کے عزائم قومی سیاست کے اور بیانات صوبائی عصبیت کے ہیں ۔

اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ارسا نے بلاول کے الزامات کو اعداد و شمار سے غلط ثابت کر دیا سندھ کے عوام کے حقوق غصب کوئی اور صوبہ نہیں ، سندھ کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والی پیپلزپارٹی کر رہی ہے اور دہائیوں سے کر رہی ہے ۔

خیال رہے کہ سندھ میں عید کے تین دنوں میں 31 ہزار افراد کو ویکسین لگانے پر بلاول بھٹو نے ہیلتھ کیئر عملے کو خواج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے اہلیان سندھ کو ویکسین لگانے کیلئے اپنی عید پر سمجھوتہ کیا ۔

اپنی ٹویٹ میں طبی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام شہری فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگوا کر اور ماسک پہن کر بہترین طریقے سے خراج تحسین پیش کرسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے مزید 76 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 543 ہوگئی ۔ 24 گھنٹے میں 2 ہزار 379 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، 30 ہزار 402 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔


ای پیپر