Bilawal Bhutto, health care staff, vaccination, Sindh residents, Eid
16 May 2021 (17:27) 2021-05-16

کراچی: سندھ میں عید کے تین دنوں میں 31 ہزار افراد کو ویکسین لگانے پر بلاول بھٹو کا ہیلتھ کیئر عملے کو خواج تحسین ، کہا آپ نے اہلیان سندھ کو ویکسین لگانے کیلئے اپنی عید پر سمجھوتہ کیا ۔

اپنی ٹویٹ میں طبی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام شہری فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگوا کر اور ماسک پہن کر بہترین طریقے سے خراج تحسین پیش کرسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے مزید 76 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 543 ہوگئی ۔ 24 گھنٹے میں 2 ہزار 379 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، 30 ہزار 402 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.82 فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 130 سے تجاوز کرچکی ہے ۔

دوسری جانب 30 سے زائد برس کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع ہوگیا ۔

کورونا کیسز کم ہونے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی ، بین الصوبائی انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ آج سے بحال ہوگئی ، پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کیساتھ چلائی جائیگی ۔ ریل گاڑیاں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی ۔

کل سے مارکیٹیں اور دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی ، سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق ہوں گے ، دفاتر میں ملازمین کی 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی ۔ جبکہ 19 مئی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔


ای پیپر