شہباز شریف کا  بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار افسوس
16 May 2021 (13:14) 2021-05-16

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے  بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی  پیغام میں لیگی صدر کا کہناتھا کہ بیگم نسیم ولی خان کے انتقال  کی خبر سن کر بے حد دکھ ہوا، بیگم نسیم ولی خان نے سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، وہ خیبرپختونخواہ سے جنرل نشست پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ  عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)  کی پارلیمانی لیڈر  اور  خان عبدالولی خان کی اہلیہ بیگم نسیم ولی خان   آج انتقال کر گئیں تھیں ۔ اہل خانہ کے  مطابق  اے این پی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان  شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔

بیگم نسیم ولی خان اے این پی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی بیوہ تھیں اور وہ تین بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ اے این کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بیگم نسیم ولی کی نماز جنازہ آج شام 6 بجےولی باغ چارسدہ میں اداکی جائے گی۔


ای پیپر