محکمہ موسمیات کے شوال کے چاند کی پیشگوئی ۔۔۔
16 May 2020 (20:44) 2020-05-16

اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند سے متعلق پیشگوئی سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق شوال کاچانددیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس 23 مئی کو طلب کر لیے گئے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کیچاند کی پیشگوئی سے روک دیا ہے، وزارت مذہبی امور کے ذریعیمحکمہ موسمیات کوپیشگوئی سے روکا گیا ہے۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات چاند سے متعلق کوئی پیشگوئی نہ کرے، محکمہ موسمیات پیشگوئی کی بجائے رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کرے۔

محکمہ موسمیات نے 12 مئی کوپیش گوئی کی تھی کہ شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہیں ، نئے چاند کی پیدائش 22 مئی28رمضان کو ہوگی ، پاکستان میں رات 10بجکر 39منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر25مئی پیرکوہونیکاامکان ہے، فیصلہ23مئی کوہونیوالے رویت ہلال کمیٹی کیاجلاس میں ہوگا۔

یاد رہے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی باروزارت سائنس کورویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا ، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹرطارق مسعود بطورٹیکنیکل ایکسپرٹ رویت ہلال کمیٹی کا حصہ تھے۔وزارت سائنس نے رمضان کا چاند نظر آنے سے متعلق تصاویر جاری کی تھیں ، تصاویر میں 23 اپریل کو پشاور میں مغربی افق پر چاند کے مقام کی نشاندہی دی گئی تھی۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کیا جس کے مطابق امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل جبکہ عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔


ای پیپر