شاپنگ مالز اور آ ن لائن ٹیکسی سروس بھی کھول دی گئی
16 May 2020 (18:23) 2020-05-16

لاہور :پنجاب میں ایک دفعہ پھر ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بھی حل کر دیا گیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انٹرسٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اور آ ن لائن ٹیکسی سروس کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ کرایوں میں بھی 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو ملے گا،انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا، مسافروں، ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کیلئے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے،بسوں میں سینی ٹائزرز اور مسافروں کے درمیان ضروری فاصلہ رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بڑے شاپنگ مالز کو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ای پیپر