بھارت میں کرونا چین سے بھی خطرناک حد تک پھیل گیا
16 May 2020 (17:58) 2020-05-16

ممبئی : بھارت میں کرونا وائرس نے تباہی مچانا شروع کر دی ،اس وقت بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 86940 ہزار کی خطرناک حد تک پہنچ گئے ہیں، بھارت دنیا میں کورونا سے متاثرہ گیارہواں بڑا ملک بن گیاہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت میں چین کی نسبت کیسز کی شرح میں اضافہ سست ہے۔دوسری جانب بھارت کے ریاستی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور نوکری پیشہ افراد نے وزیراعظم نریندر مودی سے تباہ شدہ معشیت کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے شہریوں کے مطالبات کے برعکس لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا امکان ہے جس کادورانیہ 17 مئی کو ختم ہورہا ہے جبکہ کچھ نرمی پہلے ہی کی جاچکی ہے۔


ای پیپر