عوام گھر میں رہیں تو کورونا کم پھیلے : عثمان بزدار
16 May 2020 (16:27) 2020-05-16

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے تناظر میں کثیرالجہتی حکمت عملی اختیار کی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلے اجتماعی بصیرت اور مشترکہ طورپر کئے گئے ہیں۔ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے لاک ڈان میں نرمی کی۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے۔ سماجی فاصلے قائم رکھنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے میں ہی تحفظ اور حفاظت ہے۔ عوام گھروں میں رہیں گے تو کوروناوائرس کا پھیلا کم سے کم ہوگا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے خطرات بدستورموجود ہیں۔ سب کو احتیاط اور ذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ شہری جتنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے اتنا ہی کورونا سے محفوظ رہیں گے۔ کورونا وبا کا پھیلا روکنے کے لئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں۔شہریوں سے پھر اپیل ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلا کم ہو گا۔


ای پیپر