شاہ محمود قریشی کا موٹر سائیکل پر سفر
16 May 2019 (21:38) 2019-05-16

ملتان:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی،نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے گلی محلوں کے مسائل حل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موٹر سائیکل پر عوامی رابطہ مہم میں اپنے حلقہ 156کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس دوران شاہ محمود قریشی نے مختلف یونین کونسل کا دورہ بھی کیا اور مختلف تقریبات میں بھی شرکت کی ۔

شاہ محمود قریشی نے روزہ کی حالت میں ووٹرز کے مسائل سنے اور حل کی یقین دھانی کرائی ۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی،نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے گلی محلوں کے مسائل حل ہوں گے۔


ای پیپر