Image Source : NNI

دہشتگردوں کیخلاف فورسز کی بڑی کاروائی ،متعدد دہشتگرد جہنم واصل
16 مئی 2019 (20:48) 2019-05-16

مستونگ :گزشتہ کئی روز سے جاری پاکستان میں دہشتگردوں کی کاروائیوں کے بعد بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی اور فورسز کی مشترکہ کاروائی میں 9دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان زخمی ہوئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق لاشوں کو قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہو ا ۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ اور مسلسل دو روز تک مزاحمت کی گئی، جس کے باعث 2 افسران اور 3 جوان زخمی ہوئے تاہم اس دوران سیکیورٹی فورسز کی سے بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


ای پیپر