عامر لیاقت کی اہلیہ بھی ہانیہ عامر کے حق میں بول پڑیں
16 May 2019 (19:44) 2019-05-16

کراچی :معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی میک اپ کے بغیر تصویر کیا لگائی ان پر تنقید کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔ مگر جہاں پر ایسی تصاویر پوسٹ کرنے پر ان پر کڑی تنقید کی گئی وہیں کچھ لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انہیں ایک بہادر لڑکی قرار دیا اور کہا کہ ایسی تصاویر شیئر کرنا بہت دل گردے کی بات ہے اور یہ عمل کوئی بہادر لڑکی ہی کر سکتی ہے۔ اب ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ طوبی عامر کی طرف سے بھی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو گیا ہے جس میں وہ ہانیہ عامر کی طرف کرتی نظر آئی ہیں۔

طوبی عامر نے کہنا ہے کہ جیسی تصویر نظر آتی ہے ویسی کسی کی جلد نہیں ہوتی اور میک اپ کے بعد ہی اکثر لوگ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں جبکہ درحقیقت سب کو کبھی نہ کبھی جلدی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے نے ہانیہ کی رائے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنی جلد کو اپنی شخصیت کی پہچان بننے نہ دیں۔


ای پیپر