ابھی نندن فالکن طیاروں کا قاتل قرار,ہندوستان کی مضحکہ خیز حرکت
16 مئی 2019 (18:24) 2019-05-16

نئی دہلی:ونگ کمانڈر ابھی نندن کے مگ 21 بائسن سکواڈرن نمبر 51 کے عملے کی وردی پر میزائلوں کو چکمہ دینے والے اور فالکن طیاروں کے قاتل کا خصوصی بیج سج گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سکواڈرن نمبر 51 کو یہ اعزاز 27 فروری کو فضائی جھڑپ کے دوران ونگ کمانڈر ابھی نندن کی جانب سے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے پر دیا گیا ہے۔

عسکری ماہرین نے ہندوستان کی اس حرکت کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کا جب کوئی ایف سولہ طیارہ مار گرایا نہیں گیا تو اس قسم کا قدم اپنی ہندوستان نے اپنئ خفت مٹانے کے لیے اٹھایا ہے.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکوئی 30سکواڈرن کو صرف میزائلوں کو چکمہ دینے والا کے خصوصی بیج سے نوازا گیا ہے کیونکہ اس سکواڈرن نے 27فروری کو ایف 16طیارے کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا تھا۔


ای پیپر