حمل کا اسقاط کرانے والوں کیخلاف انتہائی اہم خبر
16 مئی 2019 (17:53) 2019-05-16

الباما:امریکی ریاست آلاباما کی گورنر کے آئیوی نے اسقاط حمل کے نئے سخت ترین قوانین پر دستخط کر دیے ہیں۔

گورنر آئیوی کے مطابق یہ قانون سازی آلاباما کے باسیوں کے اپنے عقیدے پر پختہ یقین کی عکاس ہے کہ ہر زندگی قیمتی ہے اور یہ خدا کا ایک مقدس تحفہ ہے۔ اس قانون کی رو سے جنسی زیادتی یا غیر ازدواجی تعلقات کی وجہ سے ٹھہرنے والے حمل کو ضائع نہیں کیا جا سکے گا۔

اسی طرح جنین ضائع کرنے میں مدد دینے والے کسی بھی ڈاکٹر کو عمر قید کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔ تاہم اسقاط حمل کرانے والی خواتین کے لیے سزا کا تعین نہیں کیا گیا۔


ای پیپر