چاند چھوٹا اور جھریوں والا ہو رہا ہے
16 مئی 2019 (16:29) 2019-05-16

کیلی فورنیا: چاند ہر آنے والے دن کے ساتھ چھوٹا ہو رہا ہے جبکہ اس کی سطح پر جھریاں بھی پڑ رہی ہیں۔

ایک سائنسی جرنل کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق چاند کا حجم کروڑوں برسوں میں 150 فٹ کم ہوا ہے۔ یہ تحقیق کرنے کیلئے چاند کی بارہ ہزار سے زائد تصاویر لی گئیں جن کا موازنہ کرنے کے بعد یہ معلوم ہوا کہ چاند کے ایک حصے میں دراڑیں پڑی ہیں تاہم ان نشیبوں کی دراڑوں کی وجہ سے کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔

تحقیق کے مطابق چاند کی سطح زمین کی نسبتاً زیادہ سخت ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس پر دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔اسی طرح چاند پر ٹیکٹونک پلیٹس موجود نہیں ہیں جو کہ زمین پر موجود ہوتی ہیں۔اس کی وجہ سے چاند کی زمین پر درجہ حرارت کنٹرول میں نہیں رہا ۔


ای پیپر