فائل فوٹو

ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں: اسد عمر
16 مئی 2019 (15:27) 2019-05-16

اسلام آباد: اسد عمر نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں جب تک میں تھا ایسی کوئی شرط نہیں تھی۔

قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کا معاملہ قومی اسمبلی کی خزانہ امور کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کا معاملہ اسٹیٹ بینک کا کام ہے اور وزیراعظم نے روپے کی قدر میں کمی کا نہیں کرنسی اسمگلنگ کا نوٹس لیا۔ مانیٹری پالیسی میں صرف ایک حکومتی نمائندہ ہوتا ہے۔


ای پیپر