فوٹو بشکریہ فیس بک

کرس گیل کا جِم چھوڑ کر یوگا کے ذریعے فٹنس برقرار رکھنے کا فیصلہ
16 May 2019 (14:54) 2019-05-16

چھکوں کے بادشاہ اور کرکٹ کے یونیورس باس کہلانے والے، کرس گیل نے جِم جانا چھوڑ دیا۔ وہ ورلڈ کپ کیلئے یوگا کے ذریعے فٹنس برقرار رکھنے کے ساتھ آرام اور سکون کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ 39 سال کی عمر میں خود کو فٹ رکھنے کیلئے وہ اپنے فارمولے پر عمل پیرا ہیں۔ ورلڈ کپ سے پہلے جم جانا چھوڑ دیا ہے، اب صرف اور صرف یوگا کرنے کے ساتھ مالش کراتے ہیں اور پھر آرام کرتے ہیں۔

کریئر کے پانچویں اور آخری ورلڈ کپ میں شریک جارح مزاج بلے باز کہتے ہیں انکے نزدیک سب سے اہم ذہنی سکون اور یکسوئی ہے۔ کرکٹ کھیلنے کیلئے انکا جسم اور فٹنس بہت مدد کر رہی ہے۔


ای پیپر