فوٹو بشکریہ فیس بک

وزیر اعظم کی سیاست نے ملک کو تنہا کر دیا: پرویز رشید
16 May 2019 (14:22) 2019-05-16

لاہور: مسلم لیگ ن نے بھی ڈالر بے قابو ہونے کو حکومت کی ناکامی قرار دیدیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کیلئے گئے لیگی رہنما حکومت پر گرجتے برستے رہے۔

کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کا دن لیگی رہنماؤں اور متوالوں کی بڑی تعداد قائد سے ملنے جیل پہنچ گئی۔

میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے عمران خان کی سیاست کو نشانے پر رکھا، بولے وزیر اعظم کی سیاست نے پاکستان کو اپنوں سے دور کر دیا۔ نئے پاکستان میں غریب کا رہنا محال ہوگیا۔ حکومت اپنی مدت میں اپنا تھوک کر چاٹے گی۔

طلال چودھری نے بھی حکومت کو خوب باونسرز مارے، بولے نیازی صاحب کی سیاست نواز شریف سے شروع ہو کر نواز شریف پر ختم ہوتی ہے، مہنگائی عمران حکومت کو لے ڈوبے گی۔

رانا مشہود کہتے ہیں مہنگائی کے سبب حکومت کا جانا ٹھہر چکا، نواز شریف جیل سے حکومت مخالف تحریک چلائیں گے۔جیل انتظامیہ کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کا وقت دوپہر 2 بجے ختم ہو جائے گا۔


ای پیپر