فوٹو بشکریہ فیس بک

رمضان میں قدرت مہربان، ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا
16 مئی 2019 (12:44) 2019-05-16

لاہور: ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا، ہفتے تک مزید بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشخبری سنا دی۔

پنجاب میں ملتان، اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن میں بادل برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ لاہور میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، ہلکی بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔

بلوچستان میں بارشوں اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ کراچی میں آج رات اور کل ہلکی بارش ہوگی، اندرون سندھ میں لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں رم جھم نے موسم سہانا کر دیا۔ خیبر پختونخوا میں بھی بادل برس رہے ہیں، لوئر دیر میں 2 دن سے وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آندھی کے ساتھ بادل برسیں گے۔


ای پیپر