فوٹو بشکریہ فیس بک

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 148 روپے کا ہو گیا
16 May 2019 (11:24) 2019-05-16

کراچی: وزیراعظم کا روپے کی قدر مستحکم رکھنے کا حکم، ڈالر کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ آج بھی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری۔ انٹر بینک میں ڈالر 148 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

روپے کی قدر میں مزید ساڑھے چار روپے کی کمی۔ مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہونے کا امکان۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ صیام میں پہلے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہے۔ اب ہر شے مزید مہنگی ہوجائے گی۔

اپوزیشن نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کو آئی ایم ایف معاہدے کے آفٹر شاکس قرار دیدیا۔ پیپلزپارٹی رہنما شیری رحمان کہتی ہیں انقلابی سرکار اپنی ہی ناکامیوں کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ حکومت کے عوام دشمن فیصلوں نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے سے سرمایہ کار بھی پریشان ہیں جبکہ ماہرین معاشیات نے حکومتی پالیسیوں کی ناکامیوں کے باعث روپے کی قدر میں مزید کمی کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔


ای پیپر