فوٹو بشکریہ فیس بک

جنگ ہوئی تو ایران امریکا اسرائیل اتحاد کو شکست دے دیگا: ایرانی وزیر دفاع
16 May 2019 (10:10) 2019-05-16

تہران: ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ امریکا سے جنگ ہوئی تو ایران امریکا اسرائیل اتحاد کو شکست دے دیگا۔ ایران اپنی دفاعی قوت اور صلاحیت کی بلندی پر ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف اقتصادی جنگ میں شکست کا سامنا کرنا ہوگا۔ امریکہ انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

ایرانی عوام ایک مرتبہ پھر ایسی نازک صورتحال کا کامیابی سے مقابلہ کرے گی اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔


ای پیپر