Photo Credit INP

وزیراعظم کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
16 مئی 2018 (17:42)

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں نگران وزیراعظم کے ناموں اور فاٹا کے انضمام کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان کے بعد کی صورتحال پر مشاورت اور عسکری قیادت کے تحفظات پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر نواز شریف پر الزامات اور چیئرمین نیب کی قائمہ کمیٹی میں طلبی پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں نگران وزیراعظم کے ناموں اور فاٹا کے انضمام کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔


ای پیپر