نواز شریف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
16 مئی 2018 (16:54)

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ذہانت اور دانشمندی سے حکومت کی‘ نواز شریف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ۔


احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ۔ نواز شریف نے ذہانت اور دانشمندی سے حکومت کی۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ دان لیکس میں پرویز رشید کی غلطی نہیں تھی تو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا ؟ کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ ملک کو چلانے کے لئے پرویز رشید کو عہدے سے ہٹایا گیا ۔


ای پیپر