سلمان خان اور عامر خان 24 سال بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے
16 مئی 2018 (16:19)

ممبئی:اگرچہ بولی وڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ اور دبنگ ہیرو سلمان خان ماضی میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، تاہم طویل عرصے وہ ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔لیکن اطلاعات ہیں کہ عامر خان نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ سلمان خان ان کے ساتھ آنے والی فلم میں کام کریں۔


تفصیلات کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ چاہتے ہیں کہ آنے والی میگا بجٹ فلم ’مہابھارت‘ میں ان کے ساتھ پہلی بار دپیکا پڈوکون، دوسری بار امیتابھ بچن اور دوسری بار سلمان خان کام کریں۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ تاحال اس فلم کی پروڈکشن کمپنی، ہدایت کار اور پروڈیوسر کے حوالے سے کوئی خبر نہیں۔


سلمان خان اور عامر خان کے انتہائی قریبی فلم ساز نے بتایا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ چاہتے ہیں کہ دبنگ ہیرو ’مہا بھارت‘ میں ’ بھگوان کرشنا‘ کا کردار ادا کریں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان بھی ’بھارت‘ کے نام سے ایک فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے ، لیکن ان کی فلم کی کہانی ’ہندو مذہب‘ کے گرد نہیں گھومتی۔


ای پیپر