تربیلہ پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث بجلی کا بڑا بریک ڈائون
16 مئی 2018 (15:52) 2018-05-16

اسلام آباد: تربیلہ پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث صوبہ پنجاب اور خیبرپختون خوا میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون ہوگیا ہے‘اچانک بجلی غائب ہونے پر ہسپتالوں، سکولوں اور دفاتر میں اندھیرا چھا گیا اور روز کے معمولات زندگی متاثر ‘وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والا پارلیمانی کمیٹی اجلاس اور نیب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر بھی صورت حال تذبذب کا شکار ہوگئی۔


تفصیلات کے مطابق لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈائون ہوا ہے۔حکام نیشنل پاورکنٹرول سینٹرکا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بھی مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے ۔ سیکرٹری پاور ڈویژن سمیت متعلقہ حکام نیشنل پاور کنٹرول سینٹر پہنچ گئے، تربیلہ پاور پلانٹ کی جلد بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ رمضان سے صرف ایک روز قبل ہی نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صوبے بجلی سے محروم ہوگئے۔ حکام نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے مطابق لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈائون ہوا ہے، جب کہ خیبرپختونخوا کے بھی مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔


اچانک بجلی غائب ہونے پر ہسپتالوں، ہسکولوں اور دفاتر میں اندھیرا چھا گیا اور روز کے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والا پارلیمانی کمیٹی اجلاس اور نیب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر بھی صورت حال تذبذب کا شکار ہوگئی۔ بجلی بند ہونے کے باعث ملازمین دفاتر میں اندھیرے میں کام کرنے پر مجبور ہو گئے ۔وزارت پانی و بجلی کے مطابق بجلی کا شارٹ فال ایک بار پھر سات ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے، جب کہ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بڑھتی گرمی کے باعث پاور پلانٹ میں فنی خرابیاں پیدا ہونے لگیں ہیں، تاہم بجلی کی بحالی کیلئے کام جاری ہے۔


ای پیپر