نواز شریف کی عدالت پیشی پر بجلی چلی گئی
16 مئی 2018 (15:35) 2018-05-16


اسلام آباد:نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں پیشی پربجلی چلی گئی ‘احتساب عدالت کے جج نے ایمرجنسی لائٹس میں سماعت کی ۔


تفصیلات کے مطابق بدھ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں پیشی کے موقع پربجلی چلی گئی ، سابق وزیراعظم میڈیا سے گفتگو سے فارغ ہونے کے بعد کمرہ عدالت میں داخل ہوئے تو سوال کیا کہ یہ اندھیرا اندھیراکیوں ہے ؟،اس پر صحافی نے جواب دیا کہ آپ کے آتے ہی بجلی چلی گئی ہے ،اس پر احتساب عدالت کے جج نے ایمرجنسی لائٹس میں سماعت کا آغازکردیا۔


ای پیپر