پی ٹی آئی کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ کوئی نظریہ : نواز شریف
16 مئی 2018 (14:25) 2018-05-16

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا نہ کوئی کردار ہے ، نہ نظریہپی ٹی آئی پگڑیاں اچھالنے اور ایمپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی جماعت ہے ، اس نے دھرنوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا عمران خان، طاہرالقادری کے ساتھ دھرنے کے دیگر کئی کرداروں کا وقت آنے پر بتاؤں گا‘ پی ٹی آئی میں ووٹ کو عزت دینے کی کوئی بات نہیں، اچھا ہوا جو خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت تھی، وہاں کی عوام نے تبدیلی دیکھ لی،سب سامنے آ گیا ہے ۔


احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کر رہے تھے۔سابق وزیر اعظم نوازشریف نے تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی پگڑیاں اچھالنے اور ایمپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی جماعت ہے ، اس نے دھرنوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ تحریک انصاف نے آپ کی قومی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کردی ہے ، جس پر نوازشریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نہ کوئی کردار ہے نہ نظریہ ۔


نوازشریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ووٹ کو عزت دینے کی کوئی بات نہیں، اچھا ہوا جو خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت تھی، وہاں کی عوام نے تبدیلی دیکھ لی،سب سامنے آ گیا ہے ۔ سابق وزیراعظم نے تحریک انصاف کو’’دھرنے دو‘‘ ماعت کا نام دیا اور کہا کہ دھرنے میں صرف عمران خان نہیں، طاہرالقادری اور بڑے بڑے کردار ہیں۔ صحافی نے کہا کہ کھل کربتائیں کرداروں میں کون کون ہے جس پر نوازشریف نے کہا کہ میں ڈرنے والا نہیں یہ چیزیں وقت آنے پر بتائوں گا۔


ای پیپر