کورونا وائرس کی وجہ سے سٹارک مارکیٹ کریش کرگئی
16 مارچ 2020 (19:45) 2020-03-16

کراچی:ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھی گئی، 100انڈیکس بلند ترین سطح 2375پوائنٹس گر گیا۔

                                                                                                                                

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2375.97پوائنٹس کی مندی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی ہے، اس سے قبل 11جولائی 2017 کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2153پوائنٹس کی بدترین مندی دیکھی گئی تھی، بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے تقریبا ساڑھے 3 کھرب روپے ڈوب گئے،کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ 2375.97پوائنٹس کی مندی کے بعد 33684.91پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے میں چوتھی مرتبہ مندی کے باعث کاروبار کو 45منٹ کے لیے روکا گیا۔ 45منٹ تک کاروبار معطل رہنے کے بعد بھی مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔جب کاروباری ہفتے کا آغاز ہوا تو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100انڈیکس ایک ہزار 651پوائنٹس گر کر 34ہزار 409پوائنٹس پر پہنچ گیا، جس کے بعد کاروبار کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔


ای پیپر