سرکاری اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے : عمران خان
16 مارچ 2020 (19:15) 2020-03-16

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی خزانے پر بوجھ بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے، اداروں کی نجکاری، انضمام یا متعلقہ محکموں کو منتقلی کے عمل کا مقصد معاشی خسارے میں کمی لانا اور اداروں کی استعدادِ کار اور کارکردگی میں بہتری کو یقینی بنانا ہے۔

                                                                                                                        

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ حکومتی خزانے پر بوجھ بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے ۔ اداروں کی نجکاری، انضمام یا متعلقہ محکموں کو منتقلی کے عمل کا مقصد معاشی خسارے میں کمی لانا اور اداروں کی استعدادِ کار اور کارکردگی میں بہتری کو یقینی بنانا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس عمل میں کاروباری طبقے اورچینج منیجمنٹ کے ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے۔ وزیر اعظم نے وزارت صنعت کو ہدایت کی کہ کابینہ سے منظور شدہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ مقرر شدہ معیاد میں یہ عمل مکمل کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔


ای پیپر