ایران کی اہم ترین اسلامی شخصیت کا کرونا سے انتقال
16 مارچ 2020 (16:31) 2020-03-16

تہران : ایران کی اہم ترین مذہبی شخصیت آیت اللہ سید ہاشم بطحائی گزشتہ کئی روز سے کرونا وائر س کا شکار تھے ،مجلس خبر گان کے رکن78 سال آیت اللہ ہاشم بطحائی کرونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ۔

ایران میں اب تک مہلک مرض سے 724 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 13 ہزار سے زائد اس کا شکار بن چکے ہیں۔ ایران کا شمار ان ممالک میں کیا جارہا ہے جہاں کورونا وائرس نے لوگوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔سب سے زیادہ ہلاکتوں کی فہرست میں ایران چین اور اٹلی کے بعد سب سے آگے ہے۔اس سے قبل ایران کے نائب وزیر صحت ایرج ہررچی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

واضح رہے مجلس خبرگان کو ایران کے سپریم لیڈر کو مقرر کرنے کا اختیار حاصل ہے۔


ای پیپر