چین میں کرونا وائرس کی تباہی تھم نہ سکی
16 مارچ 2020 (16:15) 2020-03-16

بیجنگ:چینی محکمہ صحت نے پیر کے روز کہا ہے کہ انہیں چینی مین لینڈ میں اتوار کے روز نوول کرونا وائرس کے 16نئے مصدقہ کیسز اور 14 اموات کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

                                                                                                                       

تفصیلات کے مطابق یہ تمام اموات صوبہ ہوبے میں ہوئی ہیں۔کمیشن نے کہا ہے کہ اسی دوران 41 نئے مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح اتوار کے روز 838 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 194 کم ہوکر 3ہزار32 رہ گئی ہیں۔مصدقہ کیسز کی تعداد اتوار کے اختتام تک 80 ہزار 860تک پہنچ گئی جن میں 9 ہزار 898 ایسے مریض بھی شامل ہیں جو اب بھی زیر علاج ہیں، 67 ہزار 749 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کیا گیا ہے اور 3ہزار 213 افراد بیماری کے ہاتھوں جاں بحق ہوئے ہیں۔

کمیشن نے کہا ہے کہ 134 افراد میں اب بھی وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے ۔قریبی روابط کے 9ہزار 582 کیسز اب بھی طبی زیر نگرانی میں ہیں۔1ہزار 316 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کیا گیا۔مین لینڈ میں اتوار کے روز 12 درآمد شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں بیجنگ سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گوانگ ڈونگ صوبہ سے 4 ،شنگھائی سے 2 ،یوننان صوبہ سے 1 اور گانسو صوبہ سے بھی 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔


ای پیپر