علی ظفر کے نئے گانے پر شدید تنقید
16 مارچ 2020 (14:10) 2020-03-16

کراچی: معروف اداکار و گلوکار علی ظفر جنہوں نے گزشتہ روز کورونا وائرس پر ایک گانا جاری کیا تھا سے ان کے شائقین ناراض ہوگئے۔

                                                                                                                             

تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے ماضی کے مشہور گانے 'کو کو کورینا' کو تبدیل کرتے ہوئے 'کو کو کورونا' گانا تیار کیا جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔ گانے کا آغاز کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ 'اس وقت تمام انسانیت ایک بہت بڑے بحران سے گزر رہی ہے، جس سے ہم سب کو مل کر لڑنا ہے اور کیسے لڑیں گے یہ آپ کو بھائی بتائے گا'۔

اس گانے کے بول کچھ یوں تھے: 'میرے خیالوں پہ چھایا ہے ایک وائرس متوالہ سا، اوپر سے شرمیلا سا اندر شیطان کا سالہ سا، رہتا ہے وہ پاس کہیں، سن لو یہ بکواس نہیں، کوکو کورونا، ہاتھوں کو دھونا'۔ گانے میں انہوں نے مداحوں کو پیغام دیا کہ وہ لوگوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں، جبکہ بھیڑ میں جانے کے بجائے گھر میں رہنے کو ترجیح دیں۔ تاہم موجودہ حالات کے تناظر میں علی ظفر کا یہ گانا شائقین کا دل جیتنے میں ناکام رہا تاہم جہاں لوگوں نے اس گانے پر علی ظفر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہیں ان کا یہ گانا پسند بھی آیا۔


ای پیپر