فائل فوٹو

پی ایس ایل فائیو، سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے
16 مارچ 2020 (13:04) 2020-03-16

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پانچویں پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنلز   کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے جس کے مطابق کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانزکی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں۔لیگ کا پہلا سیمی فائنل میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمون کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا یہ میچ رات سات بجے شروع ہوگا۔ دونوں سیمی فائنلز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خطرے کے باعث سیمی فائنل اور فائنل میچز بغیر تماشائیوں کے کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنلز اور فائنل میچ بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے۔

کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کرینگے، لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر کرینگے، پشاور زلمی وہاب ریاض کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ ملتان سلطانزکی قیادت شاب مسعود کو سونپی گئی ہے۔ چاروں ٹیموں کے کپتانوں نے سیمی فائنل راﺅنڈ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں۔ اس اعتبار سے سیمی فائنل مرحلے میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔


ای پیپر